ETV Bharat / state

ترال میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

ضلع پلوامہ کے میڈورہ نانر، ترال علاقے میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک خاکستر ہو گئے۔ تاہم اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترال میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
ترال میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 9:08 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات کے دوران رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔

ترال میں شبانہ آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

آگ کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی میں رہائشی مکان اور اس میں موجود املاک پوری طرح خاکستر ہو گئے۔

مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب محمد اشرف نجار اور طارق احمد نجار کے رہائشی مکان سے آگ اچانک نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: شادی سے پندرہ روز قبل لڑکی کا انتقال، گھر میں صف ماتم

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد بمشکل اپنی جان بچا سکے۔ انکے مطابق جب تک فائر اینڈ ایمرجنسی کا عملہ یہاں پہنچا، تب تک مکان اور اس میں موجود املاک پوری طرح خاکستر ہو گئے۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سمیت صاحب ثروت افراد سے متاثرہ افراد کی مالی معاونت اور بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.