پلوامہ: جہاں آج پورے ملک میں پلوامہ حملے میں مارے گیے ان سی آر پی ایف اہلکاروں کو یاد کیا جارہا ہے جو خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔وزیر اعظم نریندرمودی نے قوم کے ان عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ہلاک شدہ جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے ميں آج 185 بٹالین ہیڈ کوارٹر لیتہ پورہ پلوامہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس حملے میں ہلاک ہوئے سپائیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وہیں پلوامہ حملے کے وقت اس کانوائے کا حصہ رہنے والے وہ سپاہی جو اُس وقت بچ گئے تھے آج بھی اس دن کو یاد کرکے رہے ہے۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ نے سنہ 2019 میں پیش آئے حملے میں مارے گئے چالیس سی آر پی ایف جوانوں کے چند ساتھیوں سے بات کی، جھنوں نے اس دن کی کربناک صورتحال بیان کی۔
کاکڑے نامی ایک اہلکار نے بتایا کہ جب یہ خودکش حملہ ہوا تو اسے لگا کہ شاید کسی جگہ گاڑی کا ٹائیر پھٹ گیا ہے، لیکن بعد بعد میں پتہ چلا کہ حملہ ہوا ہے تو اس کے باوجود انھوں نے جزبات پر کنٹرول کیا اور پوزیشن سنبھالی اور اس مشکل گھڑی کو برداشت کیا۔
موصوف کے مطابق ان کو اگرچہ اپنے ساتھیوں کے بچھڑنے کا غم ہے،تاہم پلوامہ حملے کے بعد وطن کے لیے لڑنے کا ان کا جزبہ کم نہیں ہوا ہے بلکہ بڑھ گیا ہے۔
رویندر بورڈا نامی سی آر پی جوان کا کہنا تھا کہ چار سال گزر گئے ہیں لیکن پلوامہ حملے میں ہلاک ہوئے ان ساتھیوں کو وہ آج بھی یاد کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سی آر پی ایف کے پاس جدید ہتھیار ہیں جبکہ ہائے وے پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے، جس کی وجہ سے اہلکاروں کا جزبہ کافی بڑھ گیا ہے۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی زیر انتظام کشمیر پر حملے کے بعد بھارت کا دباؤ پاکستان پر زیادہ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں ملیٹینسی کے واقعات میں بھی کمی درج کی جارہی ہے اور یہاں حالات نارملسی کی طرف آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: Pulwama Attack Anniversary 'پلوامہ حملہ کے بعد وادی کے حالات کافی بہتر ہوئے ہیں'
بتادیں کہ چار برس قبل آج کے دن پلوامہ خودکش حملے میں ہلاک ہوئے 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکاروں کو ملک بھر میں یاد کیا جارہا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔