ETV Bharat / state

'تراویح کی نماز اپنے گھروں میں ادا کرنی چاہیے'

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 3:43 PM IST

مسلسل لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے عوام کو تراویح کی نماز اپنے گھروں میں ادا کرنی چاہیے تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ان خیالات کا اظہار جنوبی کشمیر کے معروف عالم دین اور مدرسہ تعلیم السلام ترال کے سربراہ مولانا نور احمد ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا۔

معروف عالم دین  اور مدرسہ تعلیم السلام ترال کے سربراہ مولانا نور احمد ترالی

انھوں نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان ہم پر سایہ فگن ہورہا ہے جس میں قیام الیل کے حوالے سے مسلمانوں کا شوق جذباتی حد تک جڑا ہوا ہے تاہم کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں تراویح کی نماز کو گھروں میں ہی ادا کرنا چاہیے کیونکہ اولا" یہ نماز سنت ہے اور ثانیا" موجودہ حالات میں حکومت اور ماہرین صحت نے بھی سماجی دوریوں کو بنانے پر زور دیا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ تراویح کی نماز کا اہتمام گھروں میں ہی کیا جایے اور اگر اپنے گھروں میں محرم لوگوں کے ساتھ جماعت بھی کی جایے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

مولانا نور احمد ترالی نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صدقات وخیرات کرنے کو زیادہ ثواب ملتا ہے اور موجودہ حالات میں صاحب ثروت لوگوں پر یہ زمہ داری عائد ہوئی ہے کہ اپنے آس پاس پڑوسی اور رشتہ داروں کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ مسسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے روزگار کے مواقع بھی میسر نہیں ہے اور یومیہ مزدور مشکلات سے دوچار ہیں اور ان حالات میں ہمیں ان کا خیال رکھنا بہت لازمی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ پہلے اپنی بستیوں میں رہ رہے ناداروں کا خیال رکھا جائے اور وسعت ہونے کی صورت میں پھر دوسری بستیوں میں رہ رہے ناداروں کو امداد دی جائے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.