ETV Bharat / state

Maulvi Kutbuddin Trali on Ramazan: رمضان المبارک غمگساری کا مہینہ ہے، مولوی قطب الدین ترالی - مولوی قطب الدین ترالی کا ماہ رمضان پر بیان

مولوی قطب الدین ترالی نے رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ میں مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ خصوصی دعا کا اہتمام کریں. Muslims should offer special prayers in Ramadan۔

Maulvi Kutbuddin Trali on Ramazan
Maulvi Kutbuddin Trali on Ramazan
author img

By

Published : Apr 5, 2022, 7:29 PM IST

ترال: ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ ہے اس لیے پوری مسلم امت کو چاہیے کہ اس عشرے میں خصوصی طور عبادات کا اہتمام کریں۔ ان خیالات کا اظہار دارالعلوم نور السلام ترال کے سرپرست اعلیٰ مولوی قطب الدین ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احادیث پاک سے ثابت ہے کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی حضور اکرمﷺ اس ماہ کے فضائل بیان کر کے امت کو اس ماہ میں عبادت کی ترغیب دیتے تھے کیونکہ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور اخری عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے. Muslims should offer special prayers in Ramadan۔

ویڈیو دیکھیے۔

مولوی قطب الدین نے بتایا کہ بے پناہ فضائل کے حامل اس مہینے میں قرآن بھی نازل ہوا ہے۔ لہٰذا اس ماہ کے اندر تلاوت اور فہم قرآن کا خصوصی اہتمام ہونا چاہیے جب کہ اپنے آس پڑوس میں رہنے والے غرباء ومساکین کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ مولوی قطب الدین نے بتایا کہ اس مہینے میں دکانداروں کو بھی ایثار سے کام لینا چاہیے اور کم منافع پر ہی خرید و فروخت کرنا چاہیے تاکہ غریب عوام بھی اپنی ضروریات حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.