ETV Bharat / state

Putlibagh Pulwama Excavation زمین کی کھدائی پر روک لگائے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 5:12 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے کے باشندوں نے حکام سے علاقے میں زمین کی کھدائی پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ Protest Against Excavation In Putlibagh Pulwama

زمین کی کھدائی پر روک لگائے جانے کا مطالبہ

ا

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاقے کے باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے علاقے میں جاری زمین کی کھدائی فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔ پتل باغ علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقہ دریائے جہلم کے نزدیک واقع ہے جہاں مقامی باشندوں کی ملکیتی/زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ سرکاری اراضی بھی دریائے جہلم کے نزدیک ہے۔ احتجاجیوں کے مطابق انتظامیہ سرکاری اراضی کی کھدائی انجام دینے جا رہی ہے جس سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے یا تیز بارشوں کے دوران ان کی زرعی اراضی ڈہہ جانے کا خطرہ لاحق ہے۔

غلام محمد بٹ نامی ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ’’سرکاری اراضی، جس کی حکومت کھدائی انجام دینے جا ہری ہے، ہماری ملکیتی اراضی کے لیے ایک فصیل کے مانند کام کر رہی ہے اور اگر حکومت نے یہاں کھدائی کی اجازت دی تو لوگوں کی ملکیتی اراضی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو اراضی کی کھدائی سے روکنا ایک عام آدمی کے دائرہ اختیار میں نہیں اور نہ ہی ایسا ممکن ہے تاہم احتجاج کر رہے لوگوں نے حکومت سے ان کی زرعی اراضی، یا جہاں وہ اس وقت رہائش پذیر ہے، کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت کی جانب سے علاقے میں زرعی اراضی کی خواہ مخواہ کھدائی مقامی باشندوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے تاہم حکومت اگر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام انجام دینے کی خواہشمند ہے تو انہیں چاہئے کہ مقامی باشندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور اس صورت میں مقامی باشندے بھی حکام کا بھرپور ساتھ دیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Illegal Extraction Of Minerals: کشمیر میں قدرتی وسائل کی لوٹ جاری، ماحولیات پر منفی متاثرات مرتب

مدثر منظور نامی ایک مقامی نوجوان نے بتایا: ’’ہمارے پاس یہی اراضی ہے جہاں پر ہم سر چھپانے کے لیے مکان تعمیر کر سکتے ہیں دیگر اراضی پر کسی بھی تعمیر کی پر سخت پابندی عائد ہے۔‘‘ اس سلسلے میں ڈی ایم او پلوامہ، فیاض احمد، نے بتایا کہ اس میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ افسران اس جگہ کا دوبارہ دورہ کریں گے اور ان کے فیصلہ کے بعد ہی کھدائی کی اجازت دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.