ETV Bharat / state

ترال: دو میونسپل کونسلر مستعفی - عائلی وجوہات

میونسپل کمیٹی ترال سے وابستہ دو کونسلروں (میاں بیوی) نے ’’عائلی وجوہات‘‘ کی بنا پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کی وجہ سے فی الحال میونسپل کونسل ترال کے نئے صدر کے چنے جانے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

ترال: دو میونسپل کونسلر مستعفی
ترال: دو میونسپل کونسلر مستعفی
author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:12 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں نذیر احمد گنائی ولد مرحوم اسداللہ گنائی (کونسلر وارڈ 6) اور ان کی اہلیہ جمیلہ (کونسلر وارڈ 7) نے جمعہ کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

معلوم ہوا کہ ہے انہوں نے استعفیٰ کا اعلان خانقاہ فیض پناہ ترال میں نماز جمعہ سے قبل ایک تحریری بیان کے ذریعے کیا۔

ترال: دو میونسپل کونسلر مستعفی
ترال: دو میونسپل کونسلر مستعفی

تحریری بیان میں انہوں نے میونسپل کونسل کے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نہ ہونے کا اعلان کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے نذیر احمد نے بتایا کہ انہوں نے ’’گھریلو وجوہات‘‘ کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی دو تاریخ کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے میونسپل کمیٹی ترال کے صدر راکیش پنڈتا کو ہلاک کیا تھا جس کے بعد سے اب تک کونسل کا کوئی صدر نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ترال: لفٹ اریگیشن اسکیم کب مکمل ہوگی؟

نذیر احمد اور ان کی اہلیہ کے مستعفی ہونے کے سبب ترال میونسل کونسل میں صرف پانچ کونسلر رہ گئے ہیں جن میں بھاجپا کے تین اور دو آزاد امیدوار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ترال میں کل چودہ وارڈ ہیں۔ نذیر احمد اور ان کی اہلیہ کے کم ہونے سے ترال میونسپل کونسل میں نئے صدر چنے جانے کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.