ETV Bharat / state

ترال سومو اسٹینڈ کوڑے دان میں تبدیل - اسٹینڈ میں آوارہ کتوں کی کثیر آبادی

جنوبی کشمیر کے ترال بالا میں واقع سومو اسٹینڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ یہاں انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیے جانے والے بلند و بانگ دعوے سراب ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ترال سومو اسٹینڈ کوڈے دان میں تبدیل
ترال سومو اسٹینڈ کوڈے دان میں تبدیل
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:31 PM IST

ترال بالا کے سومو اسٹینڈ سے علاقے کے درجنوں دیہات کو سومو سروس فراہم کی جاتی ہے۔ تاہم یہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کے سبب آوارہ کتوں نے اسے اپنا ڈیرہ بنا لیا ہے جس کی وجہ مسافر سومو اسٹینڈ میں آنے سے کتراتے ہیں۔

ترال سومو اسٹینڈ کوڈے دان میں تبدیل

مسافرین اور مقامی باشندوں کے علاوہ ڈرائیور بھی بے حد پریشان ہیں۔ ان کے مطابق کئی مرتبہ اس جانب توجہ مبذول کرانے کے باوجود اعلیٰ حکام صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدگی نہیں دکھا رہے ہیں۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سومو اسٹینڈ کے قرب و جوار میں واقع دکاندار اور مقامی رہائشی سارا فضلہ یہیں انڈیل دیتے ہیں، جس کے سبب سومو اسٹینڈ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی باشندے، دکانداروں اور میونسپل عملہ کے لاپرواہی کا خمیازی ڈرائیوروں اور مسافرین کو بھگتنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: دسویں جماعت میں کئی سرکاری اسکولوں کی کارکردگی صفر

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مسافرین کا کہنا تھا کہ ’’اسٹینڈ میں آوارہ کتوں کی کثیر آبادی کے سبب مسافرین خصوصا خواتین اور بچے یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔‘‘

راہگیروں، مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈرائیور بھی پریشان ہیں۔ ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’سومو اسٹینڈ کو مکمل طور پر کوڈے دان میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور میونسپلٹی حکام ہاتھوں پر ہاتھ دھرے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔‘‘

اس ضمن میں میونسپل کمیٹی ترال کے صدر نے بتایا کہ سومو اسٹینڈ میں گندگی ڈالنے والے افراد کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی اور سومو اسٹینڈ کو صاف رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے عوام سے بھی صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.