پلوامہ: عیدالاضحی کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے حکام کی جانب سے گراں فروشی، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لیے حکام نے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا۔ حکام کی جانب سے تحصیل پانپور کے کھریو علاقے میں دکانداروں کی چیکنگ کی گئی۔ Market Checking Drive in Khrew pampore
مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو محکمہ فوڈ سیول اینڈ کنزیومر افیئرس نے انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے انجام دی گئی۔ چیکنگ ٹیم نے کھریو کے مختلف بازاروں میں سبزی فروشوں، کریانہ، گوشت، چکن فروشوں، بیکری، ہوٹل، ریستوران کا معائنہ کیا۔ Shopkeepers Fined During Market Checking Driveمارکیٹ چیکنگ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے 2600 روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ عوام کی موجودگی میں بوسیدہ سبزیوں سمیت زائد المیعاد اشیاء کو موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ عید سمیت مقدس مذہبی ایام سے قبل عوام کی جانب سے گراں فروشی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں وہیں حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا بھی اہتمام عمل میں لایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: Shopkeepers Fined During Market Checking Drive : بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران دکانداروں پر جرمانہ عائد