فورسز نے جمعہ کو دوپہر کے بعد سے ضلع پلوامہ کے واگم علاقے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔
فوج کے 55 آرآر، 183 بٹلین سی ار پی ایف بشمول پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔
فوج کے مطابق انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ اور گھر گھر تلاشی جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔