ETV Bharat / state

Tral Awami Darbar گامراج ترال میں پہلی بار عوامی دربار

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 3:44 PM IST

ضلع پلوامہ کے گامراج، ترال میں پہلی بار منعقدہ عوامی دربار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور اپنے مسائل متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ افسران کی نوٹس میں لائے۔ Public Outreach Programme in Tral

گامراج ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار
گامراج ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار

پلوامہ: عوامی شکایات کو موقع پر حل کرنے اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا معائنہ کرنے کے لیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ترال شبیر احمد رینہ نے ضلع پلوامہ کے گامراج، ترال علاقے میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی قیادت کی۔ لال پورہ، گامراج پہاڑوں کے دامن میں بکھری ہوئی چھوٹی بستیوں پر مشتمل ہے جہاں مسلم اور سکھ آبادی صدیوں سے آباد ہیں۔Awami Darbar in Gamraj Tral

گامراج ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار

گاؤں میں پہلی بار منعقدہ عوامی دربار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور اپنے اپنے مسائل، جن میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی، پینے کے پانی، صحت عامہ اور اسکولی تعلیم کے بارے میں اپنے مسائل درج کرائے۔ اس موقع متعلقہ محکموں کے سیکٹورل افسران بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے محکمہ جات کی کارگزاری پیش کی۔ عوامی حلقوں نے عوامی دربار کو منعقد کرنے پر ترال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔Gamraj Tral Awami Darbar

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ گاؤں میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی اور اسکی تجدید ومرمت ایک بڑی ڈیمانڈ کے طور سامنے آگئی ہے اور انتظامیہ نے گامراج کے باشندوں کو یقین دہانی کی ہے کہ جلد از جلد ترال - گامراج رابطہ سڑک پر کام شروع ہوگا۔Tral Awami Darbar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.