ETV Bharat / state

پلوامہ: پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:29 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پانی کی قلت کے سبب لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔

پلوامہ: پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج

ضلع پلوامہ کے رہموں، بنگام علاقے کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے رہموں - پلوامہ سڑک کو احتجاجا بند کیا، جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔

علاقے کے مرد و زن نے پانی کی قلت کے حوالے سے احتجاج کیا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے انہیں پانی کی قلت کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی سے رابطہ قائم کیا تاہم علاقے میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مظاہرین نے محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ضلع انتظامیہ سے بھی ان کے علاقے میں پانی جیسی بنیادی ضرورت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.