ETV Bharat / state

Protest in Khrew, Pampore: رہائشی علاقے کے نزدیک کان کنی کے خلاف کھریو، پانپور میں احتجاج - مشینوں کے ناقابل برداشت شور سے سخت پریشانیوں کا سامنا

’’مقامی آبادی کو ہمیشہ مشینوں کے ناقابل برداشت شور سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Protest Against Illegal Mining in Khrew مسلسل شور شرابے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔‘‘

رہائشی علاقے کے نزدیک کان کنی کے خلاف کھریو، پانپور میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 3:47 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے اسماعیل کالونی، کھریو ناگندر کے باشندوں نے رہائشی علاقے کے قریب کان کنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل مقامی مرد و زن بشمول طلبہ نے رہائشی علاقوں کے نزدیک کان کنی پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رہائشی علاقوں کے نزدیک کان کنی سے رہائشیوں خصوصاً طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ Protest in Khrew Pampore

رہائشی علاقے کے نزدیک کان کنی کے خلاف کھریو، پانپور میں احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں مشینوں کے ذریعے کان کنی انجام دی جاتی ہے جس سے علاقے میں ہر وقت اتنا شور ہوتا ہے کہ طلبہ نہ اسکول میں اور نہ ہی گھروں میں پڑھائی کر پاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مقامی آبادی کو ہمیشہ مشینوں کے ناقابل برداشت شور سے سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مسلسل شور شرابے کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔‘‘ Protest against Stone Miners in Khrew

انہوں نے مزید کہا کہ ’’نوزائید بچے، بزرگ یا بیمار افراد مشینوں کے شور کی وجہ سے آرام نہیں کر پاتے۔ دن ہو یا رات مشینوں کے شور سے لوگ چند لمحے چین سے سو بھی نہیں پاتے۔‘‘ انہوں نے متعلقہ محکمہ جات خصوصاً تحصیل انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقہ کا معائنہ کرنے اور ’’غیر قانونی طور کام کر رہی مشینوں‘‘ کو بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.