ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ایس ڈی پی او امتیاز احمد کی سربراہی میں 24 سے زیادہ گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کو سیز کیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے مرتکب 24 گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کو سیز کر لیا۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ اس مہم کو آگے بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ حکومت کی طرف سے کووڈ-19 وبائی امراض کی روک تھام کے لیے جاری کردہ ایس او پیز / ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔
قصبہ کے مختلف بازاروں میں پولیس نے ناکے لگا رکھے تھے جہاں غیر ضروری طور سے گھومنے پھرنے والے لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائکلوں کو سیز کیا گیا ہے اور صرف ان ہی لوگوں کو آگے جانے کی اجازت دی جا رہی تھی جنہیں انتظامیہ کی طرف سے ضروری سکیورٹی پاس مہیا کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: نجی ہسپتال پر زیادہ پیسے وصول کرنے کا الزام
قصبہ پانپور میں پولیس نے کووڈ 1- وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ایسے اقدامات کیے ہیں تاکہ عام لوگ حجوم کی صورت اختیار کر کے کرونا وائرس میں مبتلا نہ ہو جائیں۔