پلوامہ: محکمہ امور صارفین نے سب ضلع ترال میں ایک قصاب کو ’’مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر گوشت فروخت ‘‘کرنے کے الزام میں اُسکی دکان سیل کر دی۔ محکمہ کے افسر نے بتایا کہ قصاب کے بارے میں مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی اور وارننگ کے باوجود باز نہ آنے کی پاداشت میں اسکی دکان سربمہر کر دی گئی جبکہ قصاب نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کارروائی کو ’’ذاتی رنجش‘‘ قرار دیا۔ Meat Shop in Bus Stand Tral Sealed
اطلاعات کے مطابق محکمہ امور صارفین کی ایک ٹیم نے بس اسٹینڈ ترال میں نثار احمد نامی ایک قصاب کی دکان کو سیل کیا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ کے ٹی ایس او (ترال) نے بتایا کہ قصاب سرکاری ریٹ لسٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صارفین کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہا تھا اور مجبوراً انہیں دکان کو سیل کرنا پڑا۔ تاہم قصاب نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ محکمہ کا ٹی ایس او ذاتی رنجش کی بنیاد پر اسے تنگ کر رہا ہے جبکہ وہ سرکاری نرخوں کے مطابق گو شت فروخت کرتا آ رہا ہے۔Butchers shop sealed for violating Rules