پلوامہ: امسال نوجوانوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کے غرض سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا نے جموں کشمیر میں کرکٹ لیگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس لیگ مقابلہ میں شرکت کے کھلاڑیوں عمر کی حد مقرر نہیں کی گئی تھی۔ اس ایل جی رولنگ ٹرافی کو دیہی علاقوں سے شروع کیا گیا تھا۔ آج سے اس کرکٹ لیگ کا آخری مرحلہ شروع ہو رہا ہے، جس میں یوٹی سطح پر منتخب ہونے والے ٹیموں کے دوران میں مقابلہ کرایا جائے گا۔ final phase of the LG Rolling Trophy
اس ضمن میں ضلع اننت ناگ ایک پول اور ضلع پلوامہ میں ایک پول میں رکھا گیا ہے، جن میں ٹیموں کے دوران مقابلہ کرایا جائے گا۔ ضلع پلوامہ میں پول A رکھا گیا ہے۔ پول اے میں بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام اور شوپیان اضلاع کے ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے جائیں گے۔ ایل جی رولنگ ٹرافی کا افتتاح اے سی آر پلوامہ نے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے افسران کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر کھلاڑی پرجوش اور جیت کے پُر عزم نظر آرہے تھے۔
اس ضمن میں ایک کھلاڑی نے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس طرح کا اقدام کیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ انہوں نے محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سردیوں کے ایام کے دوران بہت اچھے اقدامات کیے۔
اس ضمن میں محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر پلوامہ سید نور الحق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ایل جی رولنگ ٹرافی میں ضلع پلوامہ کے 2000 کے قریب بچوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ان میچز کو ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ اور ضلع کے کاکاپورہ کے ایک میدان میں ان میچوں کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:Pulwama Hockey Turf: عالمی سطح کی ہاکی ٹرف پر ایک بھی میچ نہیں کھیلا گیا