ETV Bharat / state

پلوامہ: سنچائی کے لیے پانی نہ ہونے سے زمین بنجر، کسان پریشان - اردو نیوز

دیہاتوں میں کسان موسم کے حساب سے فصل اگاتے ہیں اور اس فصل کو اگانے کے لیے درکار پانی آبپاشی اسکیم کے ذریعہ فراہم کیا جاتا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فصل خراب ہونے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔

زمین بنجر، کسان پریشان
زمین بنجر، کسان پریشان
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:32 PM IST

ضلع پلوامہ کے کوسی باغ اور اس سے ملحقہ دیہاتوں میں آبپاشی اسکیم ناکارہ ہونے کی وجہ سے کئی سو کنال اراضی بنجر زمین میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ان علاقوں میں محمکہ اریگیشن کی جانب سے کھیتوں کی سنچائی کے لیے پانی سپلائی کیا جاتا تھا۔ تاہم آبپاشی اسکیم ناکارہ ہونے کی وجہ سے کھیتوں کو سنچائی کے لیے پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے اور نتیجہ میں دھان کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔

سنچائی کے لیے پانی نہ ہونے سے زمین بنجر، کسان پریشان

ان دیہاتوں میں کسان موسم کے حساب سے فصل اگاتے ہیں اور اس فصل کو اگانے کے لیے درکار پانی آبپاشی اسکیم کے ذریعہ فراہم کیا جاتا تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فصل خراب ہونے کی وجہ سے وہ فاقہ کشی کا شکار ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے ایک مقامی محمد شعبان میر نے بتایا 'کوسی باغ اور اس کے ملحقہ دیہاتوں کو محکمہ ایریگیشن سے سنچائی کے لیے پانی سپلائی کیا جاتا ہے. اس اسکیم کو کئی روز قبل نقصان پہنچنے کی وجہ سے زمین بنجر ہو گئی اور فصل خراب ہو رہی ہے۔ ہم نے یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کہ نوٹس میں بھی لایا لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی'۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان دیہاتوں میں پانی کی سپلائی کو جلدی یقینی بنائیں تاکہ ان کی محنت اور پیسہ ڈوب نہ جائے.

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ محکمہ ایریگیشن کے ایکس ای این ہرپندر سنگھ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ پانچ دنوں کے اندر اندر ملحقہ دیہاتوں کو سنچائی کے لئے پانی سپلائی کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.