ETV Bharat / state

'پلوامہ اسپتال وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار'

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ضلع اسپتال پلوامہ کے دورے کے دوران کہا کہ ضلع اسپتال کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رکھا گیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 4:41 PM IST

’پلوامہ اسپتال وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار‘

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بدھ کو ضلع اسپتال پلوامہ کا اچانک دورہ کر کے اسپتال میں مریضوں کی علاج کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔

انہوں نے ضلع اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے ڈاکٹر صاحبان سے بھی اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایت جاری کی کہ وہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجے کو بھی یقینی بنائیں۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے کہا کہ 'ضلع اسپتال پلوامہ نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے، وہیں اس دوسری لہر کے پیش نظر ہمیں امید ہے کہ صحت عملہ اس لہر کے دوران بھی جانفشانی سے کام انجام دے گا۔'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع اسپتال کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلع اسپتال پلوامہ کورونا وائرس کی اس لہر سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے بہتر سہولیات فراہم رکھی گئی ہیں جبکہ اس وقت بھی بعض مریض زیر علاج ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں کورونا اور غیر کورونا دونوں طرح کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور فی الحال یہ سلسلہ جاری ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اپنائے جانے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.