ETV Bharat / state

ترال میں کھاد کی عدم دستیابی سے کسان پریشان - ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال

وادی کشمیر میں کاشتکاری کا سیزن شروع ہو چکا ہے، کھیتوں اور باغات میں کسان بیج بونے اور کھاد ڈالنے کا عمل شروع کر رہے ہیں تاہم جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں کھاد کی عدم دستیابی کے سبب کسان بے حد پریشان ہیں۔

ترال میں کھاد کی عدم دستیابی سے کسان پریشان

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 6:31 PM IST

ایک ایسے وقت میں جبکہ پوری وادی میں کاشتکاری کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور زمیندار اپنے کھیتوں میں مختلف کھادیں ڈال رہے ہیں، سب ضلع ترال میں ڈی اے پی نامی کھاد کی عدم دستیابی کے سبب کا شتکاروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔

ترال میں کھاد کی عدم دستیابی سے کسان پریشان

سب ضلع ترال کے تین ایگریکلچر زونوں - لرگام، ترال اور نورپورہ - میں اہم کھادوں اور باغات سپرے ادویات کی عدم دستیابی سے کاشتکار زراعت اور ہاٹیکلچر محکموں سے نالاں نظر آ رہے ہیں جبکہ متعلقہ حکام اس بارے میں معنی خیز خاموشی اپنائے ہوئے ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ترال کے کسانوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ’’سیزن میں کھادوں کی عدم دستیابی کے پیچھے کیا محرکات ہیں اور کسانوں کو مشکلات میں کیوں ڈالا جا رہا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آری پل سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے بتایا کہ ’’کاشتکاری کا سیزن شروع تو ہو گیا ہے لیکن ترال کے کسی بھی گاوں میں ڈے اے پی کھاد دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے کاشتکار پریشان ہو گئے ہیں اور متعلقہ حکام کی کارکردگی پر حیران بھی ہیں کیونکہ جب اس موقع پر ہمیں کھاد نہیں ملے گی تو ہم فصلوں اور درختوں کو کیا اسپرے کریں گے۔‘‘

انہوں نے محکمہ ہارٹی کلچر اور محکمہ زراعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’یہ محکمے مختلف پروگرام منعقد کر کے تو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں لیکن بنیادی سطح پر کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پاس فرصت نہیں۔‘‘

ترال سے وابستہ کسانوں نے ایل جی انتظامیہ سے ربیع سیزن کے اختتامی دور میں ضروری کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ سے جب اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے علاقہ میں کچھ کھادوں کی عدم دستیابی سے کسانوں کو ہو رہی پریشانیوں کا اعتراف کیا۔ تاہم ان کی دلیل تھی کہ ’’دراصل ڈیلروں کو انتظامیہ کے ساتھ کچھ ریٹوں پر اختلاف پیدا ہو گیا تھا جسکی وجہ سے بروقت کھاد مارکیٹ میں نہیں پہنچی اور اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے لہذا جلد ہی کھاد مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔‘‘

دریں اثنا انہوں نے کسانوں سے مقررہ نرخوں پر ہی کھاد خریدنے کی اپیل کی ’’تاکہ ناجائز منافع خوری پر لگام کسی جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.