ETV Bharat / state

Pulwama Encounter Update پلوامہ انکاؤنٹر، عسکریت پسند فرار، ایک سکیورٹی اہلکار زخمی - Encounter In Pulwama

پلوامہ میں 13 گھنٹوں تک جاری رہنے والا عسکریت پسندوں کا محاصرہ اب ختم کردیا گیا ہے۔ جہاں عسکریت پسند جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ Encounter In Pulwama

Pulwama Encounter
Pulwama Encounter
author img

By

Published : Aug 21, 2023, 12:13 PM IST

Updated : Aug 21, 2023, 12:24 PM IST

پلوامہ انکاؤنٹراپڈیٹ

پلوامہ: کل رات دیر گئے ضلع پلوامہ کے پریگام علاقہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد فوج نے اس پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ جب کہ بتایا گیا تھا کہ علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسند موجود تھے۔ چند منٹوں تک گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد علاقہ میں 13 گھنٹوں تک خاموشی چھائی رہی جب کہ فوج نے اس پورہ علاقہ کو سیل کر دیا تھا تاکہ عسکریت پسندوں کو بھاگنے میں کامیابی نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد اس پورے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی گئی تھی جو تقریباً 13 گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس تصادم میں کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی۔ تاہم ابتدائی گولی باری میں ایک سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی خبر ہے جس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں گھیرا بندی اور تلاشی مہم کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کو ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی معتبر اطلاع ملی تھی جس کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی اور جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں۔ عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ جس سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ تیرہ گھنٹہ کی خاموشی کے بعد اب سمجھا جارہا ہے کہ عسکریت پسند جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Last Updated : Aug 21, 2023, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.