ETV Bharat / state

Awantipora Chursoo Road Dilapidated چرسو ٹوکنہ رابطہ سڑک خستہ حال، عوام پریشان - چرسو ٹوکنہ، اونتی پورہ کی رابطہ سڑک

ضلع پلوامہ کے چرسو ٹوکنہ، اونتی پورہ کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب عوام خاص کر طلباء اور مریضوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Road Dilapidated

چرسو، ٹوکنہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ، عوام پریشان

author img

By

Published : Oct 25, 2022, 2:11 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کی چرسو - ٹوکنہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ خستہ حال رابطہ سڑک جس کی وجہ سے عوام کو عبور ومرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ برس اگرچہ اس سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے لیکن بعد ازاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام شروع نہیں ہوا۔Chursoo Awantipora Road Dilapidated

چرسو، ٹوکنہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ، عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو ناقابل بیاں مصیبتوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’یہ سڑک قریب پندرہ دہیات کے لیے رابطہ سہولیات فراہم کر رہی ہے لیکن نہ جانے کیوںکر اس سڑک کی حالت بہتر کرنے کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام خاص کر طلباء اور بیماروں کو سڑک کی خستہ حالی سے تکالیف سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔Dilapidated Chursoo Awantipora Road Irks Pedestrians

مقامی لوگوں نے ٹوکنہ چرسو علاقے کی رابطہ سڑک کی تعمیر وتجدید کے لیے فوری طور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.