ETV Bharat / state

ضلع پلوامہ کے گلشن پورہ، ترال میں ہیلتھ سینٹر کا افتتاح - Health centre in Gulshan Pora Tral

سب ضلع ترال کے گلشن پورہ علاقے میں طبی مرکز کا افتتاح کرکے اسے عوام کے لئے وقف کردیا گیا۔

ضلع پلوامہ کے گلشن پورہ، ترال میں ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:51 PM IST

جنوبی کشمیر میں سب ضلع ترال کے گلشن پورہ علاقے میں تقریباً تیس لاکھ روپیے کی لاگت سے بننے والے ایک نئے ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

ہیلتھ سینٹر کے قیام سے گلشن پورہ سمیت کئی دیہات کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔ اس سے قبل مریضوں کو علاج و معالجے کے لیے ترال یا بٹہ گنڈ کا رخ کرنا پڑتا تھا۔

ضلع پلوامہ کے گلشن پورہ، ترال میں ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

مقامی باشندوں نے بتایا کہ علاقے میں ہیلتھ سینٹر کے قیام سے عوام کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ سینٹر میں تمام لازمی سہولیات کو دستیاب رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ترال: لالہ گام میں ریچھ کی موجودگی سے عوام پریشان

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا نے میڈیا کو بتایا کہ دور افتادہ علاقے میں ہیلتھ سینٹر کے قیام سے عوام کو بڑی راحت ملے گی اور انتظامیہ لوگوں کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ سینٹر کی بہت جلد دیوار بندی کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غیر سرکاری تنظیم نے پلوامہ ضلع انتظامیہ کو ایمبولینس عطیہ کیا

افتتاحی رسم ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے انجام دی جب کہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا، بی ایم او بشیر احمد ملک، آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینیئر اشتیاق حسین اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.