ETV Bharat / state

اسپورٹز ڈے پر خاص - کرکٹ کے ساتھ لگاؤ اور دلچسپی

آج بھارت کے ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کی یوم پیدائش ہے۔ آج کے دن بھارت میں اسپورٹس ڈے منایا جاتا ہے۔

اسپورٹز ڈے پر خاص
اسپورٹز ڈے پر خاص
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:52 PM IST

اس خاص دن پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ضلع پلوامہ کے گاؤں 'قصبہ یار' سے وابستہ ایک ہونہار کرکٹ کھلاڑی ارشد ماگرے سے سے ملاقات کی۔ ماگرے کشمیر کے باہر تقریبا 22 ریاستوں کے کرکٹ کلبوں کے ساتھ میچز کھیل چکے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ارشد نے کہا کہ 'بچپن سے ہی کرکٹ کے ساتھ لگاؤ اور دلچسپی رکھنے کی وجہ سے کرکٹ کو ہی اپنا پیشہ بنا لیا تھا۔'

اسپورٹز ڈے پر خاص

ارشاد نے کشمیر کے رانجی ٹیم میں نہیں کھیلا ہے البتہ باہر کے کرکٹ کلبوں کے ساتھ منسلک ہو کر ارشاد نے بہت کچھ سیکھا۔ ایک سوال کے جواب میں ارشاد نے کہا کہ 'جو کرکٹ کشمیر میں کھیلا جا رہا ہے وہ کرکٹ باہر کی ریاستوں اور بین الاقوامی سطح پر کھیلے جا رہے میچ سے مختلف ہے۔'

'کشمیر میں پچ پر زیادہ تر میٹ کا استعمال ہوتا ہے جو ہمیں باہر کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا ہے، وہاں ٹرف کا استعمال ہوتا ہے۔'

محکمہ آر این بی کے خلاف احتجاج

ارشاد کا کہنا ہے کہ وہ اگر اس مقام پر پہنچے ہیں تو اس میں والدین کا بہت بڑا کردار ہے۔ آل راؤنڈر کھلاڑی ارشد کا کہنا ہے کہ 'اگر انتظامیہ اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس یہاں کے کھیل کے میدانوں کو اچھے سے کھیلنے کے قابل بنائے جیسے کہ باہر کی ریاستوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے، تو یہاں کے نوجوان اچھا کر سکتے ہیں۔ انہیں اپنا کیریئر بنانے کا اچھا موقع ملے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.