اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع میں تین مثبت کیسز پائے گئے تھے، تاہم گزشتہ روز ان تینوں مریضوں کے ٹیسٹ چوتھی بار منفی پائے گئے جس کے بعد ان تینوں مریضوں کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے۔اس طرح سے ضلع پلوامہ کورونا سے آزاد ہو گیا ہے۔
ضلع میں ابھی بھی پابندیاں عائد ہیں اور انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہوں اور حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کریں۔تاکہ اس بیماری پر مکمل طور قابو پایا جا سکیں۔
ضلع میں ابھی بھی تقریباً ایک سو دس قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہے جبکہ نو سو کے قریب لوگ گھروں میں قرنطین ہے۔
وہی انتظامیہ نے کہا کہ ضلع میں کووڈ کو ختم کرنے میں ضلع کے فرنٹ لاٸن ورکرز نے اہم رول ادا کیا ہے جس کے باعث انہیں اس مہلک بیماری کو ہرانے میں مدد مل رہی ہے۔
وہی ضلع پلوامہ کے سات دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہےجن کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے وہی ان علاقوں میں لوگوں نقل حمل پر پورے طرح روک لگائی گئی ہے
جموں و کشمیر میں نوول کورونا وائرس کے 407 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 310سرگرم معاملات ہیں۔ 92مریض شفایاب ہوئے اور 5 0کی موت واقع ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں اب تک 64,089 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 5,806 اَفراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے کورنٹین مراکز بھی شامل ہیں۔