جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی ترال تحصیل میں لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے عوام کو کووڈ 19 کے بارے میں معلومات حاصل کرانے کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں، جن پر لوگ کال کر کے کورونا وائرس سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب جان سکتے ہیں۔
یہ نمبر ہیں :- 9469662847، 7889920921، 9596597842
وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی موت اور اس کے بعد مزید دو کیسز سامنے آنے کے بعد پوری وادی میں خوف کا ماحول ہے۔
وہیں آج جمعہ کے روز علما کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کو کہا گیا ہے، نمازیوں کے لیے مساجد سے اعلان کیا گیا ہے 'مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی، لیکن صرف امام اور خطیب کے ساتھ 2 سے 3 لوگ نماز ادا کریں گے، باقی لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں'۔
وہیں ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں بیرون وادی اور بیرون ممالک سے آئے لوگوں پر شبہ ہے کہ انہوں نے اپنے سفر کی معلومات کو انتظامیہ سے اوجھل رکھا ہوا ہے، جس سے علاقے میں خوف ہے کہ اگر کسی کو کوورونا وائرس ہوا تو علاقے میں وائرس کے پھیلنے میں دیر نہیں لگے گی۔