ETV Bharat / state

اونتی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار - مقدمہ درج

اونتی پورہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اونتی پورہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 7:48 PM IST

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں کیگام کے مقام پر پولیس کی پارٹی نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران قریب ایک کلو چار سو گرام چرس بر آمد کیا گیا جسکی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے چرس اور گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت عرفان رفیق اور مدثر احمد بٹ ساکنان بارہ مولہ کے طور پر کی ہے۔

اونتی پورہ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.