پلوامہ: لوگوں کو گھر کی دہلیز پر گورننس فراہم کرنے کی ایک کڑی کے تحت سب ضلع ترال کے پنگلش علاقے میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا عوامی دربار منعقد ہوا۔ Awami Darbar Held at Pinglish Tral عوامی دربار کی صدارت تحصیلدار ترال، سجاد احمد نے کی جبکہ عوامی دربار میں مختلف محکموں کے سیکٹورل آفیسرز نے بھی شمولیت کی۔
عوامی دربار میں لوگوں نے اپنے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل حکام کی نوٹس میں لائے۔ حکام کی جانب سے کئی مسائل کو بر وقت حل کیا گیا جبکہ بعض مسائل کے بارے میں اعلی حکام کو آگاہ کیا گیا اور ان کے حوالے سے بھی جلد ہی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ Awami Darbar in Tral مقامی باشندوں نے انتظامیہ کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ ان دیہات کے جملہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور علاقے میں ترقی کا پہیہ رفتار پکڑے گا۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار ترال نے کہا کہ ’’عوام کو گھر کی دہلیز پر گورننس فراہم کرنے کی یہ کوشش بڑی مدت سے جاری ہے اور آج اس حوالے سے پنگلش علاقے میں یہ پروگرام منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل ہماری نوٹس میں لائے ہیں۔‘‘ Awami Darbar at Pinglish تحصیلدار ترال کے مطابق ’’کئی مسائل موقع پر ہی نپٹائے گئے جبکہ بعض مسائل کا ازالہ جلد ہی کیا جائے گا۔‘‘
تحصیلدار ترال نے لوگوں پر ایسے پروگراموں میں شرکت کرکے انہیں کامیاب بنائے جانے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: Public Darbar in Tral: مندورہ، ترال میں عوامی دربار