ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ریونیو ڈپارٹمنٹ، محکمہ زراعت اور تحصیل انتظامیہ پانپور نے مشترکہ طور پر ایک انہدامی مہم چلاٸی جس کے تحت زرعی زمین پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔
انہدامی مہم کے دوران ناٸب تحصیلدار پانپور محمد امین، ایگریکلچر افسر پانپور نظیر احمد اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔
تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا 'ہمیں کچھ دنوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پانپور میں زرعی زمین پر غیرقانونی طور پر کچھ ڈھانچے تعمیر ہو رہے ہیں، اس بات کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے ہم نے کاررواٸی کی اور زمین پر بن رہے ڈھانچوں کو منہدم کیا'۔
یہ بھی پڑھیے
انسانی حقوق کے امور سے متعلق فوج نے نیا ونگ تشکیل دیا
تحصیلدار نے کہا کہ غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں اور مٹی کی کھدائی کرنے سے زمینداروں کو کھیتی کرنے کے لیے پانی کی سپلائی بند ہو گٸ تھی جس کی وجہ سے زمینداروں کو بہت پریشانی ہو رہی ہے۔