ETV Bharat / state

Protest Against Installation Smart Meters: اسمارٹ میٹر نصب کرنے پر عوام پریشان - Smart Meters

علاقے میں سمارٹ میٹرز لگانے کے اقدام کے خلاف سینکڑوں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں۔ مظاہرین نے سرینگر پلوامہ سڑک کو بلاک کر دیا جس سے قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام ہوگیا۔Protest Against Installation Smart Meters

اسمارٹ میٹرتنصیب کرنے پرعوام پریشان
اسمارٹ میٹرتنصیب کرنے پرعوام پریشان
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 2:15 PM IST

اسمارٹ میٹرتنصیب کرنے پرعوام پریشان

وادی کشمیر میں آئے روز محمکہ بجلی کے سمارٹ میٹرز کی تنصیب پر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔اس ضمن میں آج قصبہ پلوامہ کے ملک پورہ علاقے کے مکینوں نے اپنے علاقے میں بجلی کے اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔

علاقے میں سمارٹ میٹرز لگانے کے اقدام کے خلاف سینکڑوں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا جن میں زیادہ ترخواتین شامل تھیں۔ مظاہرین نے سرینگر پلوامہ سڑک کو بلاک کر دیا جس سے قصبہ پلوامہ میں ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے معاشی طور پر کمزور پس منظر کے پیش نظر وہ اپنی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ سمارٹ میٹر ان کے ماہانہ بجلی کے بل میں اضافہ کر دیں گے۔

یہاں کے زیادہ تر مقامی لوگ معمولی ملازمتیں کر رہے ہیں، اور وہ سمارٹ میٹروں کے ذریعہ آنے والی بل کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔ حکومت کو معاشرے کے غریب لوگوں پر غور کرنا چاہیے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کھانا پکانے کی گیس اور دیگر روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے ان کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکام ہمیں تکلیف میں ڈالے بغیر ہمارے مسائل پر بھی غور کریں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلیٹ ریٹ دینے کو تیار ہیں۔ ہر کوئی اتنا امیر نہیں ہے کہ وہ بجلی کے بھاری بل ادا کر سکے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ فلیٹ ریٹ ادا کرتے ہیں، جو ہر ایک کے لیے مناسب ہے۔ غریب لوگوں کے لیے کچھ انتظام ہونا چاہیے تاکہ انہیں بھی کچھ مہلت ملے اور انہیں سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہ پڑے۔

مزید پڑھیں:Power Supply in Tral: ترال میں بجلی کی آمد

بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کرایا اور ٹریفک کی نقل وحمل بحال کردی۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران وادیِ کشمیر کے متعدد علاقوں نے سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.