'من کی بات'پروگرام میں آج ملک کے وزیراعظم نے وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کی لہلاتی ہوئی کھیتوں میں زعفران کی پیدوار کا ذکر کرتے ہوئے زعفران کی جم کر تعریفیں کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ اگر معیار کی بات کریں تو کشمیر کا کیسر بہت ہی معیاری ہے اور دوسری ریاستوں کے کیسر سے بہت الگ ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ جی آئی ٹیگ ملنے سے کشمیر کے زعفران کو ایک الگ پہچان ملے گی اور کسانوں کو بہت زیادہ فاٸیدہ ہوگا۔
زعفرآن اگانے والے عبد المجید وانی کا 'من کی بات' میں ذکر وزیراعظم نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کیسر خریدنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ کشمیر کا ہی کیسر خریدیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کی گرم جوشی سے کشمیری کیسر کا مزہ الگ ہے۔وہیں وزیراعظم نے زعفران کی کھیتی سے وابستہ کسان عبدالمجید وانی کی بھی تعریفیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالمجید وانی کے علاوہ دوسرے کئی لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں جو اپنے کیسر کو ای ٹریڑنگ کے ذریعے فروخت کر رہے ہیں جس سے انہیں کافی فاٸیدہ ہو رہا ہے۔”من کی بات “پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عبدالمجید وانی نے کہا کہ مرکزی سرکار نے انہیں زعفران کی صنعت کو فروغ دینے میں جو مدد کی وہ قابل فخر ہے۔مجید وانی نے کہا کہ مرکزی سرکار خاص کر وزیراعظم نے انہیں جی۔آئی۔ٹیگ کے ساتھ ساتھ ای آکشن اور دیگر سہولیات فراہم کر کے ان کی زندگی خوشحال بنا دی ہے انہوں نے تمام کسانوں کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی جی کا شکریہ ادا کیا ہے۔مجید وانی نے کہا کہ انہیں پہلے مارکیٹنگ کے حوالے سے بہت مشکلاتوں کا سامنا درپیش تھا لیکن مرکزی سرکار اور خاص کر وزیراعظم نریندر مودی جی کی کاشیوں سے انہیں اب مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ خریداری بھی مل رہی ہے جس سے انہیں کافی فائیدہ ہورہا ہے۔