ETV Bharat / state

'نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی جانب مائل کرنے والا کمانڈر ہلاک' - اندھیرا ہونے کی وجہ سے اپریشن کو روک دیا گیا

ڈی جی پی نے بتایا ملٹنٹوں کے قبضے سے اے کے 47 اور اے کے 56 برآمد کی گی ہے۔ انہوں نے عوآم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملٹنٹوں کو رہنے کی جگہ اور دوسری چیزیں فراہم نہ کریں۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ
ڈی جی پی دلباغ سنگھ
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 5:40 PM IST

Updated : Sep 28, 2020, 10:06 PM IST

سامبورہ پانپور جھڑپ کے سلسلے میں ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ نے آج اونتی پورہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ ملٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آرمی، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کاروآئی شروع کی جس دورآن علاقے میں چھپے ملٹنٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز نے بھی جوابی کاروآئی کی اور اس طرح سے علاقے میں معرکہ آرآئی شروع ہوئی۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر تک گولیوں کا تبادلہ ہونے کے بعد ملٹنٹوں نے محاصرہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے پہلے ہی سخت محاصرہ لگا رکھا تھا، جس وجہ سے ملٹنٹ بھاگ نہیں سکے اور رہائشی علاقے میں ہی چھپ گئے۔ کل شام اندھیرا ہونے کی وجہ سے اپریشن کو روک دیا گیا تھا اور آج صبع اپریشن کو پھر سے شروع کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پھر سے ایک بار گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا تھا۔ آج دو مقامی ملٹنٹوں جن کی شناخت اعجاز احمد ریشی اور سجاد احمد صوفی کے طور پر ہوئی ہے کے مارے جانے کے ساتھ ہی یہ جھڑپ اختتام پزیر ہوئی۔

ڈی جی پی نے اس جھڑپ میں مارے جانے والے ملٹنٹوں کو فوج کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ ملٹنٹ کئی ساری وارداتیں دینے میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز ریشی بہت پہلے سے ملٹنٹوں کے ساتھ ملا ہوا تھا اور یہ علاقے میں نوجوانوں کو ملٹنٹوں کے صفوں میں شامل کرنے میں بہت ہی کلیدی رول ادا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد خواتین کا راج بھون کوچ کا پروگرام ناکام

ڈی جی پی نے مزید کہا کہ مزکورہ ملٹنٹوں کے مارے جانے سے علاقے میں امن و امان کا ماحول قاٸم ہو سکتا ہے۔

ڈی جی پی نے بتایا مزکورہ ملٹنٹوں کے قبضے سے اے کے 47 اور اے کے 56 برآمد کی گی ہے۔ انہوں نے عوآم سے اپیل کی ہے کہ وہ ملٹنٹوں کو رہنے کی جگہ اور دوسری چیزیں فراہم نہ کریں۔

اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں مارے گئے ایڈووکیٹ بابر قادری کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں ہم تحیقات کر رہے ہیں اور پولیس کو اس سلسلے میں کچھ اہم سراغ بھی مل گئے ہیں۔ بہت ہی جلد اس کے قاتلوں کو سامنے لایا جائے گا۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 10:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.