ETV Bharat / state

Drainage System In Awantipora اونتی پورہ میں ڈرینوں کی صفائی نہ ہونے سے عوام پریشان - ڈرینوں کی صفائی نہ ہونے سے عوام پریشان

اونتی پورہ کے لوگوں نے حکام سے ڈرنیج سسٹم کی تجدید مرمت اور صفائی کرنے کی مانگ کی ہے، تاکہ مقامی لوگوں کے مشکلات دور ہو جائے۔

poor-drainage-system-irks-awantipora-residents
اونتی پورہ میں ڈرینوں کی صفائی نہ ہونے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jul 25, 2023, 7:48 PM IST

ونتی پورہ میں ڈرینوں کی صفائی نہ ہونے سے عوام پریشان

اونتی پورہ(پلوامہ):بھلے ہی انتظامیہ قصبوں میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے کروڑوں روپیہ صرف کر رہی ہے تاہم حالیہ بارشوں کے بعد پورے جنوبی کشمیر میں جس طرح سے ڈرینج سسٹم کی پول کھل گئی اسے یہ اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں کہ سرکاری رقومات استعمال کرنے کے باوجود زمینی سطح پر مثبت تبدیلی دیوانے کا خواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ میں پرانی قومی شاہراہ پر ڈرنیج بلاک ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔معمولی بارشوں کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ سڑک جھیل کا نظارہ پیش کرتی اور بارش کا پانی لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹاؤن ویلفیر کمیٹی کے چیئرمین لطیف بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ایمز اور اسلامک یونیورسٹی کی تعمیر سے نزدیکی وستورون پہاڑ سے سارا پانی اب ٹاؤن میں آجاتا ہے اور چونکہ ٹاؤن میں ڈریینج سسٹم بلاک ہوا ہے اس لیے پانی سڑک کے اوپر آکر گھروں اور دکانوں میں داخل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Defunct Drainage System in KP Road کے پی روڈ اننت ناگ ڈرینیج نظام مفلوج، مسافر پریشان

ایک اور شہری غلام محمد نے اس حوالے سے بتایا کہ بارش پڑتے ہی سڑکیں دریا کا نظارہ پیش کرتی ہیں اورجب موسم سازگار ہو جاتا ہے تو پھر ڈرینوں میں جمع پانی اور کچرے میں عفونت پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ اور مقامی دکانداروں کو زبردست ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اونتی پورہ کے لوگوں نے حکام سے ڈرنیج کی تجدید مرمت اور صفائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.