ضلع پلوامہ میں پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں شہید پولیس جوانوں کی یاد میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
ٹورنامنٹ میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔ وہیں آج اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری مقابلہ کھیلا گیا۔ یہ فائنل مقابلہ ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ اور پاری گام علاقے کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاری گام کے کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ہی یہ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کے آخری میچ کے موقع پر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ انہوں نے اس موقع پر پولیس کے کام کو سراہا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے مقابلوں میں حصہ ليں اور دیگر غلط کاموں سے دور رہیں۔ وہیں دلباغ سنگھ نے نوجوان کھلاڑیوں سے ایسے کھیلوں میں شرکت کرکے تندرستی کے ساتھ دوسرے غلط کاموں سے دور رہنے کی صلاح دی۔دلباغ سنگھ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو کھیل کود کی اور توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے ہنر کو نکھار کر آگے لا سکیں۔ کھیل کود سے نوجوان کسی بھی قسم کے غلط کاموں سے دور رہیں گے۔ اس موقع پر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سیکیورٹی کے حوالے سے اور دیگر امور پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران کورونا مثبت معاملات میں اضافے کا خدشہ
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر رگھو لنگر کے علاوہ پولیس اور سی آر پی ایف کے دیگر افسران موجود رہے اور آخر میں پولیس سربراہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے۔