ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested in Awantiopra: اونتی پورہ میں جیش محمد کے بالائے زمین کارکن گرفتار - latest news kashmir

پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان ترال سب ضلع کے پستونہ (سعید آباد) اور واگڈ کے رہنے والے ہیں جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ دو مقامی عسکریت پسندوں کو کمین گائیں فراہم کرنے اور اسلحہ لانے لیجانے میں مدد کررہے تھے۔Militant Associate Arrested in Awantiopra

Police busts JeM terror module in Awantipora; 08 arrested
اونتی پورہ میں عسکریت پسند معاون گرفتار
author img

By

Published : May 24, 2022, 6:37 PM IST

Updated : May 24, 2022, 10:58 PM IST

اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ پولیس ضلع میں حکام نے جیش محمد نامی کالعدم تنظیم کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے آٹھ مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی تحویل سے بڑی مقدار میں گولہ بارود سمیت اشتعال انگیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔Awantipora police arrest JeM OGWs

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ان نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ بیان کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور دوران تفتیش مزید اشارات ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اونتی پورہ میں سرگرم کالعدم تنظیم جیش محمد کے ’دہشت گرد ماڈیول‘ کا پردہ فاش کیا۔ جن نوجوانوں کو حراست مین لیا گیا ہے ان میں مشتاق احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار، اشفاق احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈار اور منظور احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکنان واگڈ ترال اور فیاض احمد راتھر ولد محمد رجب راتھر، شبیر احمد راتھر ولد ثناء اللہ راتھر، محمد لطیف راتھر ولد اسد اللہ راتھر، وسیم احمد بٹ ولد عبدالغنی بٹ اور شیراز احمد میر ولد محمد میر ساکنان سعید آباد (پستونہ) کے طور کی گئی ہے۔

ان کے قبضے سے گولہ بارود سمیت اشتعال انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار عسکری معاونین کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو سرگرم ملی ٹینٹوں آصف شیخ ساکن مونگہامہ اور اعجاز بٹ ساکن سید آباد پستونہ ترال کو پناہ دینے، رسد فراہم کرنے اور اسلحہ/گولہ بارود کی نقل و حمل میں معاونت کرتے تھے۔ پولیس ضلع کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آٹھ عسکری معاونین کو گرفتار کیاگیا ہے اور ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔ یہ سبھی نوجوان سب ضلع ترال کے بالائی علاقے میں رہتے ہیں۔ ترال ماضی میں عسکریت پسندون کی موجودگی کی وہ سے سرخیوں میں رہا ہے تاہم علاقے میں حالیہ ایام کے دوران کوئی پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔ اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے درجنوں کیمپ موجود ہیں جن کے اہلکار مستعد رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 24, 2022, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.