ETV Bharat / state

Gamblers Arrested in Pulwama پلوامہ میں پانچ قمار باز گرفتار - جموں و کشمیر خبر

پلوامہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو قمار بازی کے سلسلے میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار لوگوں کے قبضے سے رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔

پولیس نے پانچ قمار بازوں کو گرفتار کیا
پولیس نے پانچ قمار بازوں کو گرفتار کیا
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 6:02 PM IST

Updated : Apr 2, 2023, 6:08 PM IST

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پلوامہ نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتا رکیا ہے۔ پولیس نے ان پانچ افراد کو قمار بازی کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے رقم بھی ضبط کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر کے اچھن پلوامہ میں عوامی مقام پر جوا کھیلنے سے متعلق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور پانچ قمار بازوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کی شناخت گلزار احمد بٹ ساکن کریم آباد، فاروق احمد پنڈت ساکن زاورہ، محمد شفیع راتھر ساکن پنتچوک، منظور احمد ڈار اور معراج الدین گنائی ساکن اکھو کاکاپورہ کے بطور کی ہے۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان پانچوں افراد کے قبضے سے 64,200 کی داؤ پر لگی رقم اور تاش کے پتوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے ان پانچوں افراد کو تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ تھانہ لیتر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں جانکاری مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرہ کو منفی سرگرمیوں سے پاک بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: Gamblers Arrest In Budgam بڈگام کی پولیس کے ہاتھوں پانچ جواری گرفتار

Last Updated : Apr 2, 2023, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.