ETV Bharat / state

Pulwama Police Solved Theft Case پلوامہ میں پیش آرہیں چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے پولیس سرگرم - پولیس ایک شخص کو کیا گرفتار

پولیس اسٹیشن راجپورہ کو مقامی باشندے بلال احمد ڈار اور اشفاق احمد میر کی جانب سے یہ شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کی دوکان اور فیکٹری میں چوری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس اسٹیشن راجپورہ نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھی۔ Man Arrested on Charge of Theft

پولیس
پولیس
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 6:58 AM IST

Updated : Dec 5, 2022, 7:04 AM IST

وادی کشمیر میں آئے دن چوری کے واقعات رونما ہورہے ہیں،اس ضمن میں پولیس افسران مسلسل اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ چوری کی واردات کو روکا جائے۔ وادی کے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ کے راجپورہ پولیس اسٹیشن کو چوری کی دو تین شکایت موصول ہوئی تھیں۔ جس پر ایس ایچ او راجپورہ ظفر اقبال کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جاسکے۔ پولیس اسٹیشن راجپورہ کو مقامی باشندے بلال احمد ڈار اور اشفاق احمد میر کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ان کی دوکانوں اور فیکٹریوں میں چوری ہوئی ہے جس کے بعد پولیس اسٹیشن راجپورہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی تھی۔ Man Arrested on Charge of Theft

پولیس

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دکان میں چوری کرنے والے افراد کی شناخت کرکے چوری کی گئی رقم برآمد کرکے اسے گرفتار کرنے میں کامیاب رہی،اس کے علاوہ چوری کے وارادت میں استعمال ہونے والی گاڑی کا بھی پتہ لگایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے جلدی ہی گاڑی بھی بر آمد کرلی جائیگی۔اس سے قبل بھی ایک اے ٹی ایم سے رقم کی چوری کا معاملہ پیش آیا تھا جسے پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا تھا۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر شوکت رفیق نے تمام تاجروں اور فیکٹری مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوکانوں اور کارخانوں میں سی سی ٹی وی نصب کروائیں تاکہ چوری کی وارداتوں میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ان میں ملوث افراد کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔

مزید پڑھیں:Pulwama police solved theft case پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار

Last Updated : Dec 5, 2022, 7:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.