ETV Bharat / state

عیدالفطرسے قبل لاک ڈاؤن میں رعایت کا مطالبہ

عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ترال کے باشندے اور دکاندار، انتظامیہ سے مرحلہ وار طریقوں سے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کی گزارش کر رہے ہیں۔

people of tral demand relaxation in lockdown ahead of eid
عیدالفطرسے قبل لاک ڈاؤن میں رعایت کا مطالبہ
author img

By

Published : May 22, 2020, 6:19 PM IST

جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال میں کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مکمل طور سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

لاک ڈاؤن پر ترال کے باشندے مکمل طور سے عمل پیرا ہیں لیکن عید الفطر کی آمد کے پیش نظر ترال کے باشندوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مرحلہ وار طریقوں سے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کی گزارش کی ہے۔

لاک ڈاؤن کے سبب گھریلو اسباب میں کمی پیدا ہورہی ہے اور عید لفطر سے قبل ضروری خریداری کے لیے دکانوں کو کھولنے کی اجازت دینا نہایت ضروری ہوگیا ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ خود کورونا سے بچنے کے لیے سماجی فاصلے کا خیال کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل بھی کریں گے۔

ترال کے دکانداروں نے بھی انتظامیہ سے لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کو روزگار حاصل ہونے میں آسانیاں پیدا ہوں۔

ایک دکاندار علی محمد صوفی نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں رعایت دی جائے تاکہ وہ بھی دیگر لوگوں کے ساتھ عید منا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.