ETV Bharat / state

کووڈ جانچ میں تاخیر سے عوام برہم

علاقے میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی جانچ میں تاخیر کے بارے میں میڈیا سے بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔

Corona Testing
کووڈ نمونوں کی جانچ
author img

By

Published : May 12, 2021, 4:35 PM IST

ضلع پلوامہ کے ترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بیچ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ میں تاخیر پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ میں تاخیر ہو رہی ہے۔

علاقے میں کووڈ کے لیے بھیجے گئے تقریباً سات سو نمونے جانچ کے لیے جی وی سی ہسپتال سرینگر بھیجے گئے لیکن ہنوز ان کی رپورٹ آنی باقی ہے جس کی وجہ سے آبادی میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

کووڈ نمونوں کی جانچ

علاقے میں ہوم آئیسولیشن میں رکھے گئے افراد نے بھی الزام لگایا ہے کہ کووڈ ایس او پیز کے مطابق وقت گزارنے کے باوجود محکمہ صحت کے اہلکار ان کا دوبارہ ٹیسٹ نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ بھی پتہ نہیں چل پا رہا ہے کہ وہ صحت یاب ہیں یا نہیں۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے الطاف احمد ساکن حکیم محلہ ترال بالا نے بتایا کہ ان کا بیٹا پندرہ روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا لیکن محکمہ صحت کے اہلکار نے اس کا دوبارہ ٹیسٹ نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ 'مجھے ڈر ہے کہ وہ احساس کمتری کا شکار ہو کر کہیں ہلاک نہ ہو جائے'۔

یہ بھی پڑھیں: سری نگر: لاک ڈاؤن میں مزید سختی

علاقے میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کی جانچ میں تاخیر کے بارے میں میڈیا سے بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔ علاقے کے

سینیئر صحافی سید اعجاز نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں بھی اس حوالے سے مختلف دیہات سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ مقررہ ایام کاٹنے کے بعد درجنوں افراد گھروں کے اندر محصور ہیں اور محکمہ صحت کی طرف سے ان کی جانچ کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے اہلکار ترال میں کووڈ کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات فراہم نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ صحیح حقائق عوام کے سامنے نہیں لا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ آر ٹی پی سی آر کے نتائج کو جلد ازجلد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ادھر ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ کے ٹیسٹ اب جے وی سی کے بجائے سی ڈی ہسپتال میں بھیج دیے جائیں گے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.