ETV Bharat / state

ترال: سڑک معاملے کو لیکر صوفی گنڈ کے لوگوں کا احتجاج

صوفی گنڈ ترال میں زیارت گاہ تک زیر تعمیر سڑک معاملے کو لیکر سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

people in sufi gund tral protested over road issue
ترال: سڑک معاملے کو لیکر صوفی گنڈ کے لوگوں کا سراپا احتجاج
author img

By

Published : Jul 25, 2021, 7:16 PM IST

Updated : Jul 25, 2021, 7:34 PM IST

صوفی گنڈ ترال میں زیارت گاہ تک زیر تعمیر سڑک کا معاملہ دو دیہات میں نزاع کا باعث بنتا جا رہا ہے، کیونکہ آج صوفی گنڈ کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ مقامی گاؤں خانہ گنڈ کے لوگوں نے سڑک کے معاملے پر ناراض ہو کر گزشتہ شام ان کے سیب کے باغات تہیہ تیغ کیے اور مقامی زیارت گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ترال: سڑک معاملے کو لیکر صوفی گنڈ کے لوگوں کا سراپا احتجاج

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان کو امداد فراہم کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ ڈار سے صوفی گنڈ زیارت تک رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام فی الحال رکا ہوا ہے اور بنم گنڈ، خانہ گنڈ کے لوگ دعویٰ کر رہے تھے کہ سڑک سے ان کے قبرستان کو نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: سب ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر عوام برہم

اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی نسبت عدالتی تحقیقات کے احکامات صادر کیے ہیں۔

Last Updated : Jul 25, 2021, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.