ETV Bharat / state

جن اشودی اسکیم سے لوگوں کو فائدہ - مہنگائی کے دور میں

غریبی سے نیچے سطح کی زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے فاٸدے کے لیے جہاں مرکزی سرکار کی طرف سے کئی ساری سکیمیں عملائی جا رہی ہیں وہی ان سکیموں میں شعبہ صحت سے وابستہ 'جن اشودی' نامی سکیم خاص کر قابل ذکر ہے۔ اس سکیم کے تحت ملک کے علاوہ وادی کے مختلف اضلاع کے لوگوں کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے وہیں قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے وابستہ لوگ بھی اس سکیم سے بہت زیادہ استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

جن اشودی اسکیم سے لوگوں کو فائدہ
جن اشودی اسکیم سے لوگوں کو فائدہ
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 10:05 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پامپور میں واقع اس میڈیکل سٹور سے ایک دن میں تقریباً 150 مریضوں کو نہایت ہی کم قیمتوں پر ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔ جو دوائیاں بازار میں پانچ ہزار روپے میں ملتی ہیں وہ دوائیاں اس میڈیکل سٹور سے صرف پانچ سو روپیہ میں ملتی ہے۔

جن اشودی اسکیم سے لوگوں کو فائدہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں انہیں ان 'جن اشودی میڈیکل سٹورز' سے بہت ہی کم قیمتوں پر دوائیاں ملتی ہیں جو ان کے لیے باعث مسرت بات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان مصنف پرویز یوسف سے ایک ملاقات

لوگوں نے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے ان مشکل حالات میں جب وہ کچھ کما نہیں رہے ہیں تو ان کو بہت ہی کم قیمتوں پر ادویات ملتے ہیں۔ جس سے ان کو کافی راحت محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا غریب لوگ جو ان مشکل حالات میں اپنے کھانے پینے کی چیزوں کا انتظام نہیں کر سکتے ان کے لیے دوسری ضروریات زندگی پورا کرنا بہت ہی مشکل ہے انہوں نے کہا خاص اس مہنگائی کے زمانے میں مریضوں کے لیے ادویات کا انتظام کرنا بہت مشکل ہو رہا تھا لیکن جن اشودی سکیم غریبوں کے لیے باعث مسرت بات ہے۔

مزکورہ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یہ سکیم آگے بھی جاری رہنی چاہیے تاکہ غریبوں کو ادویات کے لحاظ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.