عوامی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے آج ترال کےگلشن پورہ سیر، پونزو اور دیور دیہات کا دورہ کیا اور عوامی دربار منعقد کیے۔ جس دوران عوام کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے مسائل ڈی ڈی سی موصوف کی نوٹس میں لائے جن میں خاص کر بجلی، پانی،سڑک رابطے اور دیگر کئ مسائل قابل ذکر ہیں۔پہلے موصوف نے گلشن پورہ میں عوامی دربار میں شرکت کی اور وہاں مقامی لوگوں کے مسائل سنے ڈی ڈی سی ممبر نے لوگوں پر، زور دیا کہ وہ سرکاری پروگراموں میں شرکت کریں اور اپنے مسائل سرکار تک پہنچائے تاکہ عام لوگوں کے تمام مسائل حل ہوں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ گاوں کی مجموعی ترقی کے لیے ان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اتحاد میں رہیں اور اپنے ملک کے تئیں وفاداری کریں
منظور گنائ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکار عام لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف اسکیمیں چلا رہاہے تاکہ انہیں راحت مل سکے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اب لوگ سرکاری پروگراموں میں شریک ہو کر اپنے منصوبے بنا رہے ہیں۔اور مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جسکی وجہ سے دہی علاقوں میں تعمیر وترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔منظور گنائ نے لوگوں سے اپیل کی کہ ان کو چاہیے کہ سرکاری پروگراموں میں شمولیت کریں اور اگلے مالی سال کے لیے منصوبہ ترتیب دینے میں ان کا ہاتھ مضبوط کریں۔