ETV Bharat / state

پی ڈی پی ڈومیسائل کے خلاف - ڈومیسائل اجراء کرنا کہاں کی دانشمندی ہے

لوگوں کو ڈومیسائل اجرا کے خلاف پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی بھی سیاسی پارٹی حمایت نہیں کرے گی۔

پی ڈی پی ڈومیسائل کے خلاف
پی ڈی پی ڈومیسائل کے خلاف
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 7:05 PM IST

ڈومیسائل اجرا کرنے کو ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی کوئی بھی سیاسی پارٹی اس طرح کے اقدامات کو تعاون نہیں دے سکتی ہے، کیونکہ مرکز کشمیر کی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار پی ڈی پی کے سینیئر رہنما اور ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

پی ڈی پی ڈومیسائل کے خلاف

ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں بیروزگاری نے سنگین رخ اختیار کی ہوئی ہے۔ ستر ہزار ڈیلی ویجرز رو رہے ہیں۔ ان حالات میں ڈومیسائل اجراء کرنا کہاں کی دانشمندی ہے۔

سابق وزیر نعیم اختر کو سرکاری رہائش گاہ سے بے دخل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ نعیم اختر ایک بے داغ سیاسی رہنما ہیں اور ایسے ہتھکنڈوں سے پی ڈی پی دبنے والی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'غیر معروف سیاسی لیڈروں کو رہائشی کوارٹرز میں رکھا گیا ہے تاہم ہماری پارٹی کے سینیئر رہنما کے ساتھ ایسا کر کے یہ صاف کیا گيا ہے کہ سیاسی انتقام گیری سے کام لیا جا رہا ہے'۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی کسی بھی سیاسی دھوکہ بازی میں شامل نہیں ہو سکتی بلکہ دفعہ 370 کی تنسیخ سے قبل کیے گئے گپکار معاہدے پر قائم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.