ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، بصیر الحق چودھری کے ہمراہ دیگر محکموں کے افسران بھی عوامی دربار میں موجود رہے۔ آچھوگوزہ علاقے میں منعقد کیے گئے عوامی دربار میں علاقے کے درجنوں باشندوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔
- مزید پڑھیں: اسلامی تعلیمات سے سماجی بدعات کو ختم کیا جاسکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبدللہ
- کشمیر: خشک میوہ جات کی کمی، بازار ویران
کمشنر نے لوگوں کو یقین دہانی کی کہ عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے افسروں کو تعمیراتی کام میں سرعت لاکر مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرنے کی تلقین کی'۔