ETV Bharat / state

پانپور کے پانچ پنچایت حلقوں میں تھریشر مشینیں تقسیم

بی ڈی سی چیرمین نے کہا کہ یہ مشینیں پنچایت حلقوں کے ذمہ داروں میں تقسیم کیں، تاکہ پنچایت حلقوں میں ان مشینوں سے کسانوں کو دھان کی گہائی کرنے میں مدد ملے اور کسانوں کا وقت ضائع نہ ہو جائے۔

پانپور کے پانچ پنچایت حلقوں کے ذمہ داران میں تھریشر مشینیں تقسیم

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 4:20 PM IST

محکمہ زراعت کی جانب سے آج قصبہ پانپور کے پانچ پنچایت حلقوں کے ذمہ داران میں تھریشر مشینیں تقسیم کی گئی۔ یہ تھرشر مشینیں بی ڈی سی چیرمین پانپور محمد الطاف میر کی سربراہی میں تقسیم کئی گئیں۔ اس موقع پر ایگریکلچر افسر پانپور کے علاوہ محکمہ زراعت کے دیگر اہلکار بھی موجود رہے۔

بی ڈی سی چیرمین نے کہا کہ یہ مشینیں پنچایت حلقوں کے ذمہ داروں میں تقسیم کیں، تاکہ پنچایت حلقوں میں ان مشینوں سے کسانوں کو دھان کی گہائی کرنے میں مدد ملے اور کسانوں کا وقت ضائع نہ ہو جائے۔

پانپور کے پانچ پنچایت حلقوں کے ذمہ داران میں تھریشر مشینیں تقسیم
انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس جیسی مہلک بیماری میں زیادہ لوگوں کو اکٹھا کرنے سے بھی کوروناوائرس پھیلنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اس لئے یہ مشین کافی زیادہ فاٸیدہ مند ہے۔ کیونکہ یہ مشین استعمال کرنے کے بعد ہمیں مزدوروں کی بھیڑ جمع نہیں کرنی پڑتی، بلکہ صرف دو افراد کام کر سکتے ہیں جس سے سماجی دوری بھی رہے گی اور کوروناوائرس کو پھیلنے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ایگریکلچر آفسر پانپور نے اس سلسلے میں کہا کہ ان مشینوں کے تقسیم کرنے کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ کسانوں کو خوشحال بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.