ETV Bharat / state

Ghulam Ahmed Wani Haya معروف شاعر غلام احمد وانی حیا کی چھٹی برسی پر تقریب کا اہتمام

ضلع پلوامہ کے ترال کے معروف شاعر غلام احمد وانی حیا کے انتقال کے چھ برس مکمل ہونے پر لاقہ کی ادبی تنظیم ’کلچرل آرگنائیزیشن بزم ادب’ ترال کی جانب سے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قرب و جوار کے شعرا اور ادبا نے شرکت کی،اور مرحوم شاعر کو خراج عقدت پیش کیا۔Organized a ceremony on the sixth anniversary of poet Ghulam Ahmad Wani Haya

شاعر غلام احمد وانی حیا
شاعر غلام احمد وانی حیا
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 4:21 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے کے معروف شاعر مرحوم غلام احمد وانی حیا کی چھٹی برسی کے سلسلے میں آج سیول لاینز ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ،اس تقریب کا انعقاد ترال کی تنظیم کلچر ل آرگنائزیشن بزم ادب ترال کی جانب سے کیا گیا۔اس موقع پر مرحوم کی شاعری اور ادبی خدمات کو سراہا گیا، اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ترال کے معروف شعراء نے مرحوم حیا کو ایک ایماندار اور پر مغز شاعر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے نہ صرف شاعری کی بلکہ انھوں نے نثری صنف میں طبع آزمائی کرتے ہوئے کئ کتابیں قلمبند کیں۔Organized a ceremony on the sixth anniversary of poet Ghulam Ahmad Wani Haya

تقریب کا اہتمام

اس دوران تقریب کے اختتام سے قبل ایک مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا ،جس کی صدارت بزرگ شاعر عبد الاحد مجاہد نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض نذیر عاصم نے انجام دیا۔ اس مشاعرہ میں غلام رسول بیگ، عبدالرشید مشکور، بلال احمد وانی، محمد ایوب، عبد الحد لالہ، مختار احمد، بلال احمد، محمد مقبول میراث، غلام محی الدین شاکر اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کلچرل آرگنایزیش بزم ادب ترال کے ایک عہدیدار عبدالاحد نے بتایا کہ آج کی تقریب کا اہتمام بزم ادب کے بانی مرحوم الحاج غلام احمد وانی حیا کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا ۔کیونکہ مرحوم نے ترال کے ادبا اور شعراء کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے بزم ادب نامی اس پلیٹ فارم کو وجود میں لایا جسکے لیے ہم ان کے مرہون منت ہیں ۔

عبدالاحد لالہ نے بتایا کہ ہمیں کشمیری زبان کی ترویج واشاعت کے لیے آگے آنا چاہئے کیونکہ زبان ہی کسی قوم کی شناخت ہوتی ہے اور اس لیے ہمیں اپنی زبان کو زندہ جاوید رکھنا چاہئے۔
مزید پڑھیں:Remembering Ghulam Ahmad Amma غلام احمد عمہ کی یاد میں تقریب کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.