ضلع پلوامہ میں کووڈ-19 کے مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع میں پہلے ہی سخت بندش تھی۔ وہیں آج انتظامیہ نے آرٹیکل 370 منسوخی کی پہلی برسی کے پیش نظر کرفیو نافذ کیا ہے۔ جس کے پیش نظر کسی کو بھی چلنے پھرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے آج سے ہی ضلع میں کرفیو نافذ کردیا ہے جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی کووڈ-19 کے واقعات اور اس کے نتیجے میں اموات کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر 06 اگست 2020 کو صبح 6 بجے تک پہلے ہی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
اس دوران ضلع میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے شہر و دیہات میں بند رہیں گے۔ تاہم کووڈ-19 کے وبائی امراض سے وابستہ عملے کی نقل و حرکت کو پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔