جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کووڈ 19 سے اور ایک موت ہوئی جس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے شخص جس کی عمر تقرباً 77 برس بتائی جا رہی ہے آج سکمز صورہ اسپتال میں رات کے 12:30 بجے انتقال کر گئے۔
ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے 77 سالہ شخص کی رات 12:30 بجے موت ہو گئی۔
پلوامہ میں کورونا سے اموات کی تعداد سات ہو گئی انہوں نے مزید کہا کہ انہیں 11 جولائی کو وارڈ نمبر 2 اے میں سی اے پی کے معاملے میں داخل کیا گیا تھا اور وہ کووڈ مثبت بھی پائے گئے تھے۔تازہ اموات کے ساتھ ہی کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک کشمیر میں 184 اور جموں میں 18 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 202 تک پہنچ گئی ہے۔سرینگر میں سب سے زیادہ 48 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد بارہمولہ میں 40، کولگام میں 22، شوپیاں میں 17، اننت ناگ میں 16، بڈگام میں 14، جموں میں 11، پلوامہ میں 7، بانڈی پوہ میں 3، گاندربل میں 4، ڈوڈہ میں 2 جبکہ پونچھ، اودھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک کی موت کووڈ 19 وبا سے ہوئی ہے۔
واضح رہے ضلع انتظامیہ نے پلوامہ کو پورے طرح سیل کردیا ہے اور قصبہ کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ صرف ضروری اشیاء فراہم کرنے والی خدمات کو نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔