ETV Bharat / state

Road construction ایک ماہ قبل تعمیر کی گئی سڑک پر محمکہ جل شکتی کی جانب سے کام شروع - اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی

وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کے غرض سے کئی ساری سڑکوں پر ترکول بچھایا گیا ہے۔ Road Construction at Pulwama

Etv Bharat ایک ماہ قبل تعمیر کی گئی سڑک پر محمکہ جل شکتی کی جانب سے کام شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 4:34 PM IST

ایک ماہ قبل تعمیر کی گئی سڑک پر محمکہ جل شکتی کی جانب سے کام شروع

جموں و کشمیر: وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کے غرض سے کئی ساری سڑکوں پر ترکول بچھایا گیا ہے۔ وہیں یہ کام جہاں محمکہ آر اینڈ بی کی جانب سے انجام دیا گیا تو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت بھی کئی سڑکوں پر ترکول کو بچھایا گیا۔

اس ضمن میں پینگلانہ ارچرسو سڑک پر بھی پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کئی ماہ قبل ترکول بچھایا گیا ہے۔ اب اس سڑک کی تعمیر کے بعد محمکہ جل شکتی نے پائپ لائن بچھانے کا کام شروع کیا ہے، جس کی وجہ سے اس سڑک کو نقصان پہنچانے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہیں۔
اس ضمن میں جب اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ ہم نے محمکہ جل شکتی کو پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دی ہیں۔ اگر انہیں کام کرنا بھی ہوگا تو وہ مشنری کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں بلکہ ان کو پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدوروں کا استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارچرسو علاقے میں محمکہ جل شکتی کی جانب سے پائپ لائن بچھانے کی اجازت طلب ہی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم سرکار کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کو اس کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے چاہیے تاکہ سڑک پر ترکول بچھانے سے قبل ہی دیگر کاموں کو مکمل کیا جائے اور ان سڑکوں کو تعمیر کرنے پر سرکار کی جانب سے جو لاکھوں روپے صرف کئے جاتے ہے وہ برباد نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.