پلوامہ: ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے پلاسٹک چاول سپلائی کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے وضاحت کی ہے کہ ’’ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ، پلوامہ، شیخ عنایت نے بتایا کہ ’’یہ "پلاسٹک نہیں در اصل فورٹیفائیڈ رائس (چاول) ہے جو سیل سینٹرز میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔AD Food Rejects Claims of plastic Rice Supply
شیخ عنایت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ چاول دراصل وہی چاول ہے جو ہم عام طور پر کھاتے ہیں تاہم فورٹیفایڈ چاول غذائیت/نیوٹریشن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ویٹامنز اور منرلز سمیت اضافی غذائی اجزاء کو ٹوٹے ہوئے چاول میں شامل کیا جاتا ہے اور ایک مخصوص پروسیس کے عمل کو استعمال کرتے ہوئے اسے چاول دانے کی شکل دی جاتی ہے۔‘‘Not plastic but fortified rice being supplied
انہوں نے مزید کہا کہ ’’عام طور پر، کٹائی کے بعد کے مرحلے میں، ملنگ اور پالشنگ کے عمل کے دوران بہت سے ضروری غذائی اجزاء اور معدنیات ضائع ہو جاتے ہیں جنہیں بعد میں چاول کو غذائیت بخش بنانے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔‘‘ AD Food Pulwama on fortified rice
اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایف سی ایس اینڈ سی اے، پلوامہ نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں کیونکہ ’’ایف سی ایس سی اے ڈیپارٹمنٹ کشمیر نے بار بار اس بات کی وضاحت کی ہے اور آج ای ٹی وی بھارت کے زریعے پھر ایک بار عوام الناس سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں پر کان نہ دھریں۔‘‘AD Food Pulwama on Plastic rice
شیخ عنایت نے بتایا کہ ضلع پلوامہ میں راشن کی تقسیم کاری کے حوالے سے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اگر صارفین کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تو براہ راست انکے ساتھ رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں: Introduce Fortified Rice فورٹی فائیڈ چاول سے تغذیہ کی کمی دور ہوگی