ETV Bharat / state

No Mobile Internet Connectivity in South Kashmir پلوامہ کے کئی دیہات موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم - جنوبی کشمیر موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی میدانی علاقے آج کے اس دور جدید میں بھی موبائل خدمات سے محروم ہیں۔ ان علاقوں میں موبائل کالنگ سروس کا پختہ نظام نہیں جبکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایک خواب کے مانند ہے۔ No mobile Internet Connectivity in Pulwama

a
a
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 1:58 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے کھلین اور پیرنار سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں آج کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی موبائل خدمات میسر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موبائل انٹرنیٹ خدمات کی وجہ سے طالب علموں کو بھی درس و تدریس کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔No mobile Internet Calling Facilities in Pulwama

پلوامہ کے کئی دیہات موبائل انٹرنیٹ خدمات سے محروم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ان علاقوں میں آج تک کسی بھی ٹیلیکام کمپنی نے موبائل ٹاور نصب نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے ہزاروں افراد موبائل فون خدمات سے محروم ہیں۔ دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح بھارت کے کئی شہروں میں 5 جی موبائل خدمات لانچ ہونے کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں وادی کشمیر کے متعدد علاقے آج بھی ایسے ہیں جہاں سست رفتار انٹرنیٹ موبائل خدمات بھی عوام کو فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ Pulwama Village without Mobile Internet Service

آج کے اس جدید اور ترقی یافتہ دور میں انٹرنیٹ طلبہ کے لیے پڑھائی کا ایک حصہ بن چکا ہے۔ تاہم ان علاقوں میں رہائش پذیر طلبہ برسوں سے مشکلات سے جوجھ رہے ہیں۔ طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موبائل انٹرنیٹ خدمات کے لیے نزدیکی دیہات جانا پڑتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر باعث پریشان ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’اس مسئلے کے بارے میں ہم نے وادی میں موجود سبھی سرکاری و نجی مموبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بات کی اور انہیں علاقے میں موبائل کالنگ و انٹرنیٹ خدمات کے حوالہ سے آگاہ کیا تاہم اج تک اس آج تک کسی بھی موبائل کمپنی نے سنجیدگی کا مظاہر نہیں کیا۔

جہاں آج 5جی موبائل خدمات لانچ کرنے کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہیں جموں و کشمیر میں کچھ علاقے سست رفتار موبائل انٹرنیٹ اور کالنگ خدمات کے لیے ترس رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.