ETV Bharat / state

غیر کورونا مریض کہاں جائیں؟ - کورونا متاثرین کے لیے وقف

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں عام لوگوں کی نقل و حمل محدود کر دی گئی ہے۔ وہیں، اس وبا کے دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

No facility
غیر کورونا مریض
author img

By

Published : May 23, 2021, 10:49 PM IST

کورونا وبا کے دوران اگرچہ انتظامیہ نے وادی بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں کورونا کرفیو نافذ کیا ہوا جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر کورونا مریض

کورونا وائرس کے پیش نظر اگرچہ وادی کے متعدد ہسپتالوں کو کورونا متاثرین کے لئے وقف رکھا گیا اور وہاں پر صرف کورونا متاثرین مریض کا علاج کیا جا رہا ہے وہیں وادی کے اکثر عام مریض علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

وادی کے دیگر ہسپتالوں میں ضلع پلوامہ کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی کورونا متاثرین کے لیے وقف کیا گیا ہے تاہم عام مریضوں کا علاج کروانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

اگرچہ انتظامیہ نے ضلع میں کورونا متاثرین کی تعدا میں اضافے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا تھا تاہم انتظامیہ نے دیگر مریض کے بارے میں سوچا ہی نہیں۔ ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے اگرچہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ہے جہاں پر انتظامیہ نے ان مریضوں کا علاج بہم رکھا ہے تاہم ضلع ہڈکوٹر سے دور ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایمرجنسی میں وہاں پہنچتے پہنچتے بیمار کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ایک نوجوان وسیم پرویز ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ان کے چاچا بیمار ہوئے تھے تو ان کو ضلع ہسپتال پلوامہ لے گئے لیکن وہاں کوئی بھی ڈاکٹر ان کا علاج کرنے کے لئے موجود نہیں تھے۔ اس کے بعد انہیں راجپورہ جانا پڑا جو کہ خطرہ سے خالی نہیں تھا۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ضلع ہیڈکوارٹر پر بھی ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ عام بیماری میں مبتلا مریض کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چوہدھری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دس دن کے بعد انتظامیہ ضلع ہسپتال پلوامہ میں ایمرجنسی سروسز پھر سے بحال کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ضلع پلوامہ کے ٹیکن علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک نوجوان لڑکی راج پورا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تک پہنچتے پہنچتے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.